مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی شہر گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 4 رہنما زخمی ہوگئے۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ’عمران خان پر فائرنگ کی مذمت کرتی ہوں اور ان سمیت تمام زخمیوں کی صحت کیلئے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔‘
اس واقعے پر سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
سابق صدر آصف زرداری نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔ آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان اور دیگر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔
علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی عمران خان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
بلاول نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔
آپ کا تبصرہ